17 اکتوبر، 2010، 12:16 PM

پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 24 افراد ہلاک

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 24 افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شام سے شروع ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں اب تک 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شام سے شروع ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں اب تک 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ میں  50سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں اور شہر میں 5گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ ہفتے کی شام سے شروع ہوا۔پولیس کے مطابق آج صبح سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد ہلاک اورتین زخمی ہوئے، جب کہ اورنگی ٹاؤن میں ہزارہ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اورنگی میں ہی کٹی پہاڑی کے علاقوں میں فائرنگ سے 3افرادلقمہ اجل بن گئے۔لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے دو افرادکی لاشیں اور کیماڑی میں کچرا کنڈی سے ایک بوری بند لاش ملی ہے۔تمام افرادکوتشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوئے،جبکہ گارڈن کے علاقے میں دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ سے 3افرادکوقتل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں 14زخمیوں کو منتقل کیا گیا،جبکہ جناح اسپتال میں 18 اور سول اسپتال میں 20زخمی لائے گئے ہیں۔ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

News ID 1172500

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha